پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جلد جیل سے رہا اور سرخرو ہوں گے۔
ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی سیاسی اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات ثابت ہوتے ہیں، ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال کی سزا سنائی جاتی ہے، ان کے گرفتاری کے وارنٹ نکالے جاتے ہیں۔