پشاور: تحصیل متھرا کی چیئرمین سیٹ پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
انتخابات میں 6 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں جے یو آئی سے رفیع اللہ، پی ٹی آئی سے انعام اللہ، جماعت اسلامی سے افتخار احمد، اے این پی سے عزیز غفار خان، پی پی پی سے علی عباس خان اور ن لیگ سے فضل اللہ شامل ہیں۔
حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2لاکھ18ہزار630 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1لاکھ20ہزار738 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 97ہزار892 ہے۔
تحصیل متھرا کے ضمنی انتخابات کے لیے 155 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں، 75 مردانہ ، 66 زنانہ اور 14 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ 155 پولنگ اسٹیشنوں میں کل 496 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ الیکشن کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ پولیس کیساتھ، ایلیٹ فورس کے جوان پولنگ کیمپوں کی اطراف میں موجود ہیں۔