پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 22روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے کی سطح کے قریب پہنچ جائیں گی۔ 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے تک جبکہ پٹرول کی قیمت میں 13 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔