سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری کردیا۔
گزشتہ دنوں حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسلام آباد ائیرپورٹ کی 15 سال کے لیے آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری کردیا۔
سی اے اے کے مطابق آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے لیے 5 ہزار ڈالر فیس درخواست کے ساتھ جمع کرائی جائے۔
آؤٹ سورسنگ پر لینے کیلئے درخواستیں 8 نومبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا تھاکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے لیکن کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھاکہ آؤٹ سورس کا مطلب یہ نہیں کہ ائیرپورٹس کو بیچا جارہا ہے، رن وے اور نیویگیشنل سسٹم آؤٹ سورس نہیں کیا جا رہا، اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی باری آئے گی، اگر کوئی دباؤ ڈالے گا تو دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔