گردشی قرضہ کم کرنے کی حکومتی اسکیم منظور ہونے کی خبر نے اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچادی، مندی کا رجحان تیزی میں بدل گیا، انڈیکس 600 پوائنٹس اضافے سے ایک بار پھر 48 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 48 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، پی ایس ایک ہنڈریڈ انڈیکس 600 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 50 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
سرمایہ کاروں کے مطابق گردشی قرضہ کم کرنے کی حکومتی اسکیم منظور ہونے کی خبر نے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تیزی میں بدل دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 48 ہزار کی حد سے نیچے آگیا تھا۔
دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 91 پیسے کمی سے 287 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں نرخ 295 روپے پر مستحکم ہیں۔