ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ آئین اور قوانین کے مطابق عمل کریں۔
پاکستان کے ساتھ بہت سے معاملات پر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ابھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے سیاسی تناو کو کم کرے اور اپنی معیشت کو بہتر بنائے۔
الیکشن کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر جمہوری ملک میں اپنے آئین اور قانون کے مطابق الیکشن وقت پر ہونے چاہیےاور الیکشن میں کو عوام کو اپنے حکمران چنے کا موقع دینا چاہیے۔