20 ممالک کے شہریوں کے دبئی آنے پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات نے 20 ممالک کے شہریوں کے دبئی آنے پر پابندی عائد کردی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گھانا، نائجیریا اور سوڈان سمیت بیس افریقی ممالک کے لوگوں پر دبئی جانے کیلئے ویزا پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ان ممالک کے شہریوں کو دبئی کا ویزہ جاری نہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں کے عوام جو پہلے ہی دبئی میں مقیم ہیں ان میں سے بیشتر کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے، جبکہ اکثر اپنے قیام کو قانونی بنائے بغیر متحدہ عرب امارات میں کام کرتے ہیں۔

پابندی کی زد میں آنے والے ممالک یہ ہیں، گھانا، نائجیریا، سوڈان ، کیمرون، لائبیریا، برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا ، ٹوگو ، جمہوریہ کانگو ، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بساؤ اور یوگنڈا شامل ہیں۔