اسٹیٹ بینک نے 100 روپے کا یادگاری سکہ تیار کرلیا، آج جاری کیا جائیگا

سی پیک کی 10ویں سالگرہ پر مرکزی بینک کا احسن اقدام۔ 100 روپے کا یادگاری سکہ تیار کرلیا۔ سکہ گول شکل میں ہے۔

سکہ آج بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایکسچینج کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔

سکے کا قطر تیس ملی میٹر اور وزن تیرہ اعشاریہ پانچ گرام ہے۔

سکے میں تانبا پچھتر فیصد اور نکل پچیس فیصد ہے۔

سکے کی اصل قیمت جلی ہند سے میں سو ، اور اردو رسم الخط میں روپیہ کے دائیں اور بائیں جانب لکھا گیا ہے۔