ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چاول اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت12روپے، دال چنا فی کلو 20 روپے، دال مسور، سفید چنے کی فی کلوقیمت میں 20 روپےاضافہ کردیا گیا۔
سُپر باسمتی چاول کی فی کلوقیمت میں10روپے بڑھادی گئی ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔