سٹاک ایکسچینج : ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے آغاز میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 48 ہزار 815 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مارگن اینڈ اسٹینلے کے اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی 16 کمپنیوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔ مارگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنینشل (ایم ایس سی آئی) میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 85 پیسے کا ہوگیا۔