پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعۃ المبارک کے روز ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کاروباری لین دین اُور حصص کی فروخت میں تیزی کی نشاندہی کر رہا ہے۔
گلوبل سٹاک مارکیٹ انڈیکس فراہم کرنے والی کمپنی مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) کی جانب سے اپنے ایم ایس سی آئی فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں ریکارڈ 15 پاکستانی لسٹڈ کمپنیوں کو شامل کرنے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی اُور توقع ہے کہ حصص مارکیٹ میں تیزی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا اُور آئندہ کئی ہفتوں تک تیزی کا یہ رجحان برقرار رہے گا۔