نائیجیریا کے علاقے زاریا میں ایک میں مسجد کی چھت گرنے سے 10 سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کدونا شمالی نائیجیریا کےعلاقے زاریا میں ایک مسجد کی چھت گرنے سے دس سے زائد افراد کے جاں بحق اور50 سے زائد افراد کی شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔تاہم زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ شام 4 بجے پیش آیا۔ مقامی وقت کے مطابق نمازی عصر کی نماز ادا کر رہے تھے۔
واقعے کے عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ وہ دوسری سجدہ (دوسری رکعت) پڑھ رہے تھے کہ اچانک مسجد کا اوپری حصہ گر گیا اور سیدھا نمازیوں پر گرا پڑا جس کے باعث نمازی مٹی کے ملبے کے ڈھیر کے نیچے دب گئے۔ مسجد اس علاقے میں 150 سال سے زیادہ عرصے سے موجود تھی۔
مسجد کے امیر نے جمعرات کو مقامی حکام کو مسجد کی دیواروں میں ممکنہ شگاف کے بارے میں بھی آگاہ کیا تھا۔ اس کے بعد اس نے نمازیوں سے کہا کہ کام مکمل ہونے تک باہر نماز پڑھیں۔