واشنگٹن: امریکی ریاست ہوائی میں صدی کی بدترین آگ سے مرنے والوں کی تعداد 93 تک پہنچ گئی ہے۔ آگ سے تباہ عمارتوں میں لاشیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ریاست ہوائی کی کانٹی ماوی میں لگنے والی آگ سے دو ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ جل چکا ہے اور 22 سو سے زیادہ مکانات مکمل تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔
آگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے، تباہ حال عمارتوں سے لاشوں کی تلاش کیلیے کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
کانٹی کے کئی علاقوں میں چار روز بعد بھی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔امریکا میں اس سے پہلے 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔