‏چین کے وزیر دفاع روس اور بیلاروس کا دورہ کریں گے

‏چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو 14 سے 19 اگست تک روس اور بیلاروس کا دورہ کریں گے۔‏

‏بیان کے مطابق روس میں رہتے ہوئے لی شانگ فو ایک بین الاقوامی سلامتی اجلاس میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔ ‏

‏وہ روس کے قومی دفاع کے محکمے کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ‏

بیلا روس مشرقی یورپ کا ایک ملک ہے۔ اس کے مشرق میں روس جنوب میں یوکرائن مغرب میں پولینڈ اور شمال میں لتھووینیا اور لٹویا واقع ہیں

‏بیلاروس کے دورے کے دوران وہ بیلاروس کے سربراہ مملکت اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔