کشمیریوں کا بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان

مظفر آباد:  کشمیریوں نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی یوم آزادی پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری یوم سیاہ منائیں گے، بھارت نے 7 دہائیوں سے زائد عرصہ سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے، بھارت کے یوم آزادی کو کشمیری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں برہان وانی چوک سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اقوام متحدہ سے استصواب رائے کے وعدے پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا اور بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری سیاہ پٹیاں پہن کر بھارت مخالف احتجاج کریں گے۔