خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔
مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے دو لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس مقصد کے لئے مجموعی طور پر نو سو پینسٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
محکمہ صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے انہیں پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔