پشاور کے تھانہ ارمڑ کی چوکی ارنڈرو پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پشاور پولیس کے مطابق تھانہ ارمڑ کی حدود میں واقع چوکی ارنڈو پر دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ پولیس کی بروقت اور مؤثر انداز میں جوابی کارروائی سے دہشتگرد ہونے پر مجبور فرار ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔