ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کی ٹکٹ قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا جو بدستور پچاس روپے فی سٹاپ ہے اُور عوام اِس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن تک کے بس کرائے میں تا وقت کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے اُور بی آر ٹی پشاور کا کم سے کم کرایہ 15 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک دفعہ استعمال کے ٹکٹ کی قیمت 50 روپے جبکہ کارڈ اور موبائل ایپ میں کم سے کم 55 روپے بیلنس کا ہونا ضروری ہے۔