امریکہ کی ریاست ہوائی میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔
ماوئی کے انتظامی حکام نے متاثرہ علاقے کے 32 فیصد حصّے میں تلاش و بچاو کی کاروائیاں ختم ہونے کا ذکر کیا اور ہلاک ہونے والوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ بڑے جزیرے اور ماوئی جزیرے میں جاری جنگلاتی آگ نے تاریخی قصبے لاہائینا کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا ہے اور آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ وزارت صحت سے جوناتھن گرین نے کہا ہے کہ لاشوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے شناخت کے کام میں وقت گا لہٰذا اس معاملے میں صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے۔