مانسہرہ میں 110سالہ بزرگ نے چوتھی شادی کرلی

مانسہرہ میں 95 اور 85 سالہ اشکاص کے بعد اب 110 سالہ بزرگ بھی اپنے لیے دلہنیا بیاہ لائے۔

مانسرہ کے علاقے گرانتھلی بھوگڑمنگ کے رہائشی بزرگ نے 110 سال کی عمر میں چوتھی شادی کرلی، عبدالخنان خان سواتی نے 50 سالہ دلبر بی بی کے ساتھ نکاح کیا، نکاح سابق کونسلر محمد خالد کی موجودگی میں ہوا۔

عبدالخنان بابا کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کی عمر 110 سال ہے، لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ وہ 125 سال کے ہیں۔

عبدالخنان بابا کے پوتے، پوتیاں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 84 سے زائد ہے۔

انہوں نے 50 سالہ دلبر بی بی کے ساتھ چوتھا نکاح کیا ہے اور یہ نکاح قاری محمد ارشد نے سابق کونسلر خالد خان کی گواہی میں نکاح پڑھایا، جبکہ حق مہر 5 ہزار مقرر کیا گیا۔

اس سے قبل 3 اگست کو مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ بزرگ ذکریا نے اپنی اہلیہ کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی تھی۔

95 سالہ بزرگ کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں، ذکریا کے پوتے، پوتیاں، نواسے اور نواسیوں کی تعداد 80 سے زائد ہے۔

جس کے بعد 7 اگست کو بالاکوٹ کے رہائشی 85 سالہ بزرگ چن سفید شاہ نے 43 سالہ خاتون سے شادی کی، جو عمر میں ان سے 42 سال چھوٹی ہیں۔

چن سفید شاہ کی یہ پہلی شادی نہیں لیکن 100 سے زائد پوتے، پوتیاں، نواسے اور نواسیاں ہیں۔