مردان: سخاکوٹ میں جائیداد کے تنازع پر ماں اور دو بیٹوں کے قتل کے خلاف لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بلاک کردیا۔
مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جب ت ملزمان گرفتار اور ان کے گھر مسمار نہیں ہوتے سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند رکھیں گے۔
Video Player
سڑک بند ہونے اور شدید گرمی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین سے مذاکرات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی پہنچ گئے اور انہوں ںے مظاہرین سے بات چیت کی مگر مظاہرین نے سڑک کھولنے سے انکار کردیا۔
Video Player
مشتعل مظاہرین نے کہا کہ جب تک ملزمان کے گھر مسمار اور ملزمان گرفتار نہیں ہوتے سڑک بند رہے گی۔
Video Player