محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال دوہزاربائیس تیئس کے دوران صوبے میں سب سے زیادہ مراعات (الاؤنسیز) محکمہ پولیس کے افسروں اُور دیگر اہلکاروں نے وصول کئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے گریڈ تین سے گریڈ بائیس تک کے اہلکاروں اُور افسروں کی مجموعی تعداد 99 ہزار 705 ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگ الاؤنس کی مد میں 15 کروڑ 70 لاکھ اُنتالیس ہزار جبکہ ڈریس الاؤنس کی مد میں 3 کروڑ 68 لاکھ روپے لئے گئے
محکمہ پولیس کے 81 قسم کے الاونسیز ہیں جن کی مد میں ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 26 ارب 33 کروڑ 94 لاکھ 82 ہزار روپے وصول کئے گئے یوں صوبہ بھر کے تمام سرکاری محکموں سے زیادہ الاؤنسیز محکمہ پولیس نے وصول کئے ہیں
پولیس اہلکاروں نے فکسڈ ڈیلی الاؤنس کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ 56 لاکھ تراسی ہزار روپے وصول کئے