تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ آئین 90 دن میں ہر صورت عام انتخابات کا کہتا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا نئی مردم شماری کو منظور کرنے والا فیصلہ آئین تقاضوں کے خلاف ہے۔
الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات کا اعلان انتخابات سے فرار کا بہانہ ہے۔
الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کا اعلان غیر آئینی ہے۔
الیکشن کمیشن مشترکہ مفادات کونسل کے غیر آئینی فیصلے کے پیچھے چھپنے کی بجائے 90 روز میں انتخابات کروائے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی عام انتخابات 90 دن میں کرانے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر رکھی ہے لہذا آئین میں درج مدت کے مطابق انتخابات کرائے جائیں۔