خیبرپختونخوا کے سابق نگراں وزیر جاتے جاتے سرکاری گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے

خیبرپختونخوا کے سابق نگراں وزیر منظور آفریدی جاتے جاتے سرکاری گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق منظور آفریدی 4 گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

عہدہ نہ ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں ساتھ لے جانے پر محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی واپسی کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

آفیسر انچارج نے اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز کو خطلکھ کر بتایا ہے کہ منظور آفریدی وی 8 سمیت چار قیمتی گاڑیاں ساتھ لے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ایکسائز کے ذریعے منظور آفریدی سے گاڑیاں واپس لی جائیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کی نئی نگراں کابینہ نے آج حلف اٹھایا ہے۔