تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف میری وجہ سے اقتدار میں آئی، میں ہی اس کا صوبے سے مکمل خاتمہ کروں گا۔
انہوں نے نوشہرہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق اراکین کا دونوں ہاتھوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ نے کہا کہ پرویزخان خٹک غدار نہیں تھا، میں نے صوبہ کے عوام کی خدمت کرکے دکھائی، عوام کیلئے آسانیاں پیدا کیں۔
خیبرپختونخوا سے رشوت کا خاتمہ کر کے عوام کو صحت کارڈ جیسی سہولیات دیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اآئی نے اپنے کارکنوں کو تہذیب اور اخلاقی اقدار سے دور رکھا، عمران خان مغرور ہے اورغرورکا سر ہمیشہ نیچے ہوتا ہے۔