یوکرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے تاریخی شہر چرنی ہیف کے مرکزی چوک پر روسی میزائل حملے میں چھ سالہ بچے سمیت سات افراد ہلاک اور 129 زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ روسی میزائل حملے کے وقت لوگ عبادت کے لئے گرجا گھر جا رہے تھے۔
وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو نے ٹیلی گرام پوسٹ میں بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے 129 افراد میں سے 15 بچے اور 15 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
"ایک روسی میزائل شہر کے عین وسط میں گرا۔
سویڈن کے دورے پر آئے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں کہا حملے سے رہائشی و تجارتی علاقہ، تھیٹر اُور تعلیمی ادارے کی عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔