پرویز خٹک اخلاقی حدود میں رہیں: علی محمد خان کا مشورہ

‏ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے پرویز خٹک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاست کریں لیکن اخلاقی حدود میں رہیں۔‏

‏سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب میں علی محمد خان نے پرویز خٹک کے بارے میں کہا کہ اُنہیں تحریک انصاف نے شہرت دی اُور تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل اُنہیں ملکی سطح پر کوئی نہیں جانتا تھا لیکن تحریک انصاف کی طرف سے عزت دیئے جانے کے بعد وہ قومی سطح پر سرخیوں میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی کا حصہ بننے کے بعد مشہور ہوئے۔ انہیں سیاست میں رہتے ہوئے مہذب اور شائستہ طرز عمل کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔ علی نے مزید کہا کہ اگر وہ مثبت سیاست کریں گے تو ہم بھی ان کی تعریف کریں گے۔‏

‏پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری سے ملک کی پہلے سے ابلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں مزید کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔‏