تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کا پاور شو: مخالفین سے کامیابی ہضم نہیں ہو رہی، ضیا اللہ بنگش

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے سیکرٹری اطلاعات ضیا اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ ہم نے نوشہرہ میں کامیاب پاور شو کر دیا ہے، کوئی مانے یا نہ مانے ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں۔

اپنے ایک ضیا اللہ خان بنگش نے کہا کہ پی ٹی آئی پی کے نوشہرہ جلسہ کی کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، ان کے ذہنوں میں یہی تھا کہ نوشہرہ کے عوام جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے، سب ان کی توقعات کے برعکس ہوا، نوشہرہ کے عوام نے اپنا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے حق میں دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ جلسہ کی کامیابی کے بعد ہمارے مخالفین اس کو ناکام یا فلاپ شو قرار دیں گے اور وہی ہوا، پہلے جلسے کے بعد ہی مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، ابھی تو یہ سلسلہ آگے جائے گا۔

ضیا اللہ خان بنگش کا کہنا تھا کہ پرویز خان خٹک اور محمود خان اس صوبے کے 2 معزز نام ہیں اور ان کی خدمات اس صوبہ کیلئے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم ڈرائنگ روم کی جماعت نہیں، پی ٹی ائی پارلیمنٹیرین عوامی جماعت بن کر ابھرے گی۔