انقرہ:ترکیہ میں ایک بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیواس سے استنبول جانے والی بس ضلع سورگن کے نزدیک روڈ سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔
حادثے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہو گئے ز خمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔