آلائی جھنگڑئے پاشتو کے علاقے میں رسی ٹوٹنے سے چئیر لفٹ دریا کے اوپر بلندی پر پھنس گئی، چیئر لفٹ میں اساتذہ اور طلباء سمیت 8 افراد سوار ہیں۔
بٹگرام میں آلائی جھنگڑئے پاشتو کے مقام پر رسی ٹوٹنے سے چئیر لفٹ دریا کے بیچوں بیچ بلندی پر پھنس گئی۔
چیئرلفٹ میں اساتذہ اور طلباء سمیت 8 افراد سوار ہیں، اور خبر ملتے ہی چیئرلفٹ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے مساجد سے اعلانات شروع کردیئے گئے، جب کہ آپریشن کے لئے انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی روانہ ہوگئی ہیں۔