عینی شاہدین اور ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پشاور سے فوج کا ایک ہیلی کاپٹر ضلع بٹگرام کے علاقے الائی جھنگرے پشتو میں صبح سے ہی چیئر لفٹ پر پھنسے آٹھ طالب علموں اور دو اساتذہ کو بچانے کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔
چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے چیئر لفٹ زمین سے کم از کم 7 فٹ کی دوری پر اٹکی ہوئی ہے۔
مقامی افراد نے امدادی کاروائیاں شروع ہونے میں تاخیر کی شکایت کی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مداخلت پر متاثرین کو بچانے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔ انہوں نے متاثرین کو بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ امدادی سرگرمیوں کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے بغیر متاثرین کو بچانا تقریبا ناممکن ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ تک پہنچنے میں ڈھائی گھنٹے لگیں گے۔