اسلام آباد: پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو ہٹانے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کردی گئی۔
سمری وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم آفس کو ارسال کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر کی گٸی تقرریوں کو ختم کرتے ہوئے ذکا اشرف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
چیٸرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجواٸی گٸی ہے۔