پاکستانی پیس بیٹری نے افغان ٹیم کو 59 رنز پر ڈھیر کردیا، 142 رنز سے کامیاب

ہمبنٹوٹا: پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے دی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان 20 اوورز میں 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 18 اور عظمت اللہ عمرزئی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47.1 اوور میں 201 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ پاکستانی اوپنر فخز زمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے، وہ محض 2 رنز ہی بناسکے جبکہ کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 29 گیندوں پر محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 61، شاداب خان 39، افتخار احمد 30، محمد رضوان 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

نسیم شاہ نے 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اسکے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔