سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خبروں کے لنکس ظاہر ہونے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر غور ہو رہا ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہوگا جس سے خبروں کے اشاعتی و نشریاتی ادارے خوش نہیں ہوں گے لیکن ایکس (سابق ٹوئیٹر) اپنی آمدنی بڑھانے کے لئے متعدد اصلاحات متعارف کروا رہا ہے۔
اعلان کیا گیا ہے کہ ایکس پلیٹ فارم پر شیئر کی جانے والی خبروں کے لنکس سے صرف مرکزی تصویر کو برقرار رکھتے ہوئے ہیڈ لائن اور متن کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
یہ اقدام ممکنہ طور پر مسک کی جانب سے صارفین کو ایکس پر زیادہ وقت گزارنے اور انہیں مزید تفصیلات کے لئے سبسکرپشن سروس کا انتخاب کرنے پر مجبور کرنے کی ایک کوشش ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ اس اقدام سے اس پلیٹ فارم پر اشتہار دینے والوں پر کیا اثر پڑے گا جس کے بارے میں مسک نے جولائی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 540 ملین ہے۔
فی الحال نیوز لنکس صارفین کی ٹائم لائن پر "کارڈز" کے طور پر ایک تصویر ، ماخذ ایڈریس اور ایک مختصر سرخی کے ساتھ آتے ہیں لیکن مختصر لنکس کے ساتھ ، صارفین اپنی پوسٹوں کے ساتھ کچھ متن لکھ سکتے ہیں اور آخر کار وہ ایکس کی پریمیم سروس خریدنے پر غور کرسکتے ہیں جو پچیس ہزار حروف تک کی ایک پوسٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
تبدیلیوں کے ساتھ ، مسک ایکس کو مواد تخلیق کرنے والوں کے لئے زیادہ متعلقہ پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ پریمیم سبسکرائبرز اب لمبی ویڈیوز پوسٹ کرسکتے ہیں