روس یوکرائن جنگ نئے مرحلے میں داخل: یوکرائن کی جانب سے ڈرون طیاروں کے ذریعے روس کی اہم فوجی تنصیبات پر حملوں کے جاری سلسلے میں مسلسل چھٹے روز روس نے دو ڈرونز طیارے مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ یہ طیارے دارالحکومت ماسکو کے قریب اُور شہر کی حدود میں مار گرائے گئے۔
ماسکو اور کیف کے درمیان تنازع کے نتیجے میں ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے ، اور روسی علاقے پر حملے کثرت سے ہو رہے ہیں۔ اس صورت حال کی وجہ سے سکیورٹی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
رات گئے ہونے والا یہ واقعہ دارالحکومت کے علاقے کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مسلسل چھٹی رات تھی۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے اپنے ٹیلی گرام چینل کے ذریعے ان واقعات کی اطلاع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ شب فضائی دفاع نظام نے ماسکو کے علاقے موزائیسکی میں ایک ڈرون مار گرایا۔ دوسرا یو اے وی شہر میں زیر تعمیر عمارت سے ٹکرایا۔
تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔