فلسطین کے شہر غزہ سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے نے قرآن مجید حفظ کر لیا ہے۔
غزہ شہر میں پہلی جماعت کی تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ ہی رشاد نمر ابو راس نامی بچے نے قرآن مجید کو مکمل طور پر حفظ کیا ہے جس کے الفاظ 77,000 سے زیادہ ہیں.
سوشل میڈیا پر رشاد کی تصاویر اہل خانہ اُور علمائے کرام کے ساتھ وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے کس قدر کامیابی کے ساتھ حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں سے ایک تصویر میں رشاد کی بہن کے ہاتھ میں ایک نشان ہے جس پر لکھا ہے: 'رشاد سب سے خوبصورت حافظ ہے'۔ حافظ ایک ایسے مسلمان کو دیا جانے والا نام ہے جو پورا قرآن حفظ کرتا ہے۔
رشاد کے والد نمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے قرآن کے ہر چند صفحات پر انعام دیا۔ ابتدائی طور پر، رشاد نے ایک نئی فٹ بال گیند اور دیگر کھلونے حاصل کیے۔ آخر کار، وہ ایک بالکل نئی موٹر سائیکل کا مالک بن گیا تاہم رشاد کا شوق بڑھتا رہا اُور وہ خود ہی قرآن سیکھتا چلا گیا جبکہ والدین، پڑوسیوں اور اساتذہ نے اس کی حوصلہ افزائی کی۔