بٹگرام میں چیئرلفٹ واقعہ میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے والے مقامی ماہرین کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر مسلم لیگ نواز خیبرپختونخوا امیر مقام نے ریسکیو آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے دو مقامی ماہرین کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
امیرمقام نے آرمی چیف سمیت صوبائی و مرکزی حکومتوں سے مقامی ماہرین کیلئے قومی اعزاز دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔