روس کا طیارہ شکن میزائل سسٹم تباہ

یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے روس کا طیارہ شکن میزائل سسٹم تباہ کردیا ہے۔

ایس 400 نامی یہ سسٹم کریمیا کے گاؤں اولینیو میں نصب تھا، یوکرینی فورسز کے مطابق حملے میں وہاں نصب تمام میزائل اور مشینری تباہ ہوگئی، جبکہ موقع پر موجود روسی اہلکار بھی مارے گئے۔

یوکرین نے حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں روسی دفاعی نظام کو جلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔