موسمیاتی تبدیلی اور تیز ہوائیں: ترکی اور یونان کے جنگلات میں لگی آگ پرقابو نہ پایا جاسکا

ترکی اور یونان کے جنگلات میں لگی آگ پرقابو نہ پایا جاسکا۔

ترکی کے شمال مغربی صوبے میں لگی آگ سے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے بعد علاقے سے لوگوں کا انخلا شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریبی پہاڑوں پر لگی آگ کئی روز کی کوششوں کے باوجود نہ بجھائی جاسکی، ہیلی کاپٹرز اور طیارے آگ بجھانے کی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔