ہارشا بھوگلے نے دنیائے کرکٹ کو پاکستان کی پیس بیٹری سے خبردار کردیا 

اسلام آباد: بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے کرکٹ ٹیموں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرتے وقت احتیاط برتیں۔

بھارتی کمنٹیٹر نے ان خیالات کا اظہار افغانستان کے خلاف پاکستان کے فاسٹ باؤلرز حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی تباہ کن باؤلنگ پرفارمنس کے بعد سوشل میڈیا پر کیا۔

 ہارشا بھوگلے نے عالمی معیار کے تیز رفتار فاسٹ باؤلرز پیدا کرنے میں پاکستان کی صلاحیت کی تعریف کی۔

 اپنے ٹویٹ میں معروف کمنٹیٹر نے کہا کہ پاکستان اپنے تینوں تیز رفتار فاسٹ باؤلرز کے ذریعے دنیائے کرکٹ کو ایک مضبوط پیغام دے رہا ہے