بھارتی بلے باز شاہین آفریدی کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں،کیوی کپتان

لندن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹرز لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور ٹرینٹ بولٹ کا سامنا کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔

گزشتہ روز کرکٹ ایوارڈ تقریب کے دوران کیوی فاسٹ باؤلر نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی صلاحیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیٹرز ماضی میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرتے ہوئے مشکلات سے دوچار نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز ہمیشہ بیٹرز کو مشکلات سے دوچار کرتے ہیں، شاہین آفریدی اور ٹرینٹ بولٹ کوالٹی باؤلرز ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران کئی کھلاڑیوں کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں۔

 ٹم ساؤتھی نے کہا کہ بھارت کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ بہت زیادہ مسئلہ ہے، اگر وہ ٹھوس گیم پلان کے مطابق کھیلیں تو وہ ایسے باؤلرز کو ہینڈل کر سکتے ہیں