اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کیلئےآنے والوں پر حملہ، ایک شخص زخمی

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں فلسطینی اور غیر ملکی مسلمان جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے ہر ہفتے کی طرح مسجد اقصیٰ میں جمع ہوئے۔الاسباط گیٹ پر، جو کہ مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں میں سے ایک ہے، اس دوران اسرائیلی پولیس اہلکاروںنے مسجد میں داخل ہونے والوں کی شناخت کی جانچ کرنا شروع کر دی۔

فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ایک شخص پر حملہ کیا اور افراتفری مچ گئی۔ اسرائیلی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی

واضح رہے کہ زخمی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کے سر سے ضرب کے نتیجے میں خون بہہ رہا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اس دوران اسرائیلی پولیس نے ان واقعات میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔