فخر پاکستان; ‏برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد طالبہ کا اعزاز: 34 مضامین پاس کر کے امتحانات میں نئی تاریخ رقم کردی‏

‏16 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) کی سطح پر 34 مضامین پاس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔‏

‏ماہ نور برطانیہ اور یورپی یونین کے جی سی ایس ایز کی تاریخ میں کسی طالب علم کی جانب سے لیے گئے مضامین کی سب سے زیادہ تعداد میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے نجی امیدوار کے طور پر اے  گریڈ کے ساتھ 17 مضامین پاس کیے ہیں۔ تاہم انہوں نے مزید 17 مضامین کو بھی شامل کیا جس کے بعد مجموعی تعداد 34 ہوگئی اور ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔‏

‏ماہ نور چیمہ کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ اور والدہ طیبہ چیمہ کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے وہ بالترتیب لنکن ان اور ایس او اے ایس میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے 2006 سے برطانیہ میں ہیں جبکہ ماہ نور نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اُور بعد میں لندن کے لینگلے گرامر اسکول میں داخلہ لیا۔‏

British-Pakistani Student, Mahnoor Cheema, Makes History In GCSE Exams