کرکٹ: پاکستان عالمی نمبر ون ہونے کا اعزاز، صرف ایک جیت کے فاصلے پر


‏پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں جاری ہے اگر پاکستان یہ مقابلہ جیت جاتا ہے تو اُس وہ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ جائے گا۔‏

افغانستان کے خلاف پاکستان پہلے ہی تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت چکا ہے۔ ‏

‏دریں اثنا، آج افغانستان کے خلاف فتح کی صورت میں پاکستان کے لئے ایک روزہ کرکٹ کی ٹاپ رینکنگ مل جائے گی‏

‏انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ افغانستان کے خلاف جیت سے پاکستان آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں سرفہرست ہوجائے گا۔ ‏