آسٹریلیا کے ساحل کے قریب ملٹری ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں 20 امریکی میرینز سوار تھے۔
خبرایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں20 امریکی میرینز سوار تھے، جو جنگی مشقوں کا حصہ تھا۔
آسٹریلیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ حادثہ آسٹریلیا، امریکا، مشرقی تیمور، انڈونیشیا اور فلپائن کی سالانہ مشقوں کے دوران پیش آیا۔
آسٹریلین ڈیفنس فورس (اے ڈی ایف) نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں کوئی آسٹریلوی اہلکار سوار نہیں تھا۔
اے ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی مرحلے پر ہماری توجہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔