ایشیا کپ کے لئے افغانستان کی ٹیم میں آل راؤنڈر کریم جنت کو شامل کر لیا گیا ہے وہ چھ سال میں پہلے افغانستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔
پچیس سالہ کریم جنت نے 2017 میں زمبابوے کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ کھیلا تھا اور اُسی سال جون میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو بھی کیا تھا۔
آل راؤنڈر شرف الدین اشرف کو بھی افغانستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کا سامنا کرنے والی ٹیم کا حصہ وفادار مومند اور عظمت اللہ عمرزئی کو ٹیم سے الگ کردیا گیا ہے۔
کپتان حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں افغان قومی ٹیم ایشیا کپ میں کھیل کا آغاز 3 ستمبر کو لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف کرے گی۔
افغانستان اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، گلبدین نائب، کریم جنت، عبدالرحمن، شرف الدین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، محمد سلیم اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔