تہران:ایران میں کوہ پیماؤں کو لے جانے والی ایک منی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صوبائی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان واحد شدینیا نے بتایاکہ حادثہ ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر ورزگھان کے قریب پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ منی بس پہاڑی علاقے میں ایک سیاحتی گاؤں کی طرف جا رہی تھی جب وہ کسی نامعلوم وجہ سے الٹ گئی اور کھائی میں جا گری۔