ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل موسم کے تیور بدلنے لگے

ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ستمبر کو شیڈول مقابلے سے قبل موسم نے اپنا رنگ بدلنا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالی کیلے میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محمکہ موسمیات نے 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایشیاکپ کا آغاز 30 اگست سے شروع ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں آپس میں ٹکرائیں گی۔

شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بےصبری سے انتظار کررہے ہیں جس کے ٹکٹس پہلے ہی چند منٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں تاہم موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فینز بارش نہ ہونے کی دعا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔