اسلام آباد:نیشنل فائنانس کمیشن ایوارڈ کے تحت مالی سال 2023میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو42کھرب 23 ارب 4کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکیمطابق مالی سال 2023میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو فنڈز کی فراہمی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ مالی سال میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو42کھرب 23 ارب 4کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔
مالی سال 2022میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 35کھرب، 89ارب ایک کروڑ70 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت 20کھرب،76ارب 6کروڑ 34لاکھ روپے، سندھ کو10کھرب 46ارب 47کروڑ50 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا کو 6کھرب 98ارب 7کروڑ38 لاکھ روپے اور بلوچستان کو4کھرب 16ارب 2کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔
مالی سال 2022میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو17کھرب 85ارب 69کروڑ 50 لاکھ روپے، سندھ کو9کھرب 2ارب 29کروڑ 10 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا کو5کھرب 95ارب 96کروڑ 30 لاکھ روپے اور بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3کھرب 5ارب 6کروڑ 80لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔