اسلام آباد:سعودی سفیر سعید المالکی نے ہے کہ سعودی عرب سے عنقریب اہم ترین شخصیات کی پاکستان آمد متوقع ہے ۔
نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہاکہ میرا مشن ہے کہ پاکستانی حجاج کرام کو اضافی سہولیات لے کر دوں۔
نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے منگل کے روز سعودی سفیر سعید المالکی سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماوں میں آئندہ حج انتظامات، باہمی تعلقات اور مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں سیکرٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی اور رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی بھی شریک تھے۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ عقیدت، باہمی احترام اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔
میرا مشن ہے کہ اس مختصر مدت میں پاکستانی حجاج کرام کو اضافی سہولیات لے کر دوں۔
سعودی سفیر انتہائی محترم بھائی ہیں ان کی ہر ممکن حمایت اور تعاون جاری رکھیں گے۔
انہوں نے سعودی سفیر کو بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور آج بروزبدھ اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہنماوں، سفراء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ مکالمہ کیا جائے گا۔